Additional Prayers Revealed by ‘Abdu’l-Bahá

Urdu · حضرت عبد البہاء

AB07346 AB07346

Add range:
ہواللہ اے خداوند مہربان! ہم بے نوا بچے ہیں اور نہایت فقیر و حقیر طفل ہیں تاہم تیرے نہر کے کناروں پر اگنے والے سبزے اور تیری بہاروں کے شگوفوں سے لدے ہوئے پودے ہیں۔ رحمت کی بارش سے طراوت بخش اور مہربانی کے سورج کی گرمی سے پرورش کر۔ اپنی حقیقتوں کے باغ سے لطافت عنایت کر اور اپنے معارف کے گلزار میں پتوں اور پھول سے لدے ہوئے درخت بنا۔ ہمیشہ رہنے والی سعادت کے آسمان پر چمکتے ہوئے ستارے بنا اور عالم انسانی کی انجمن میں ہمیں چراغہائے نورانی بنا۔ اے پروردگار! اگر تو نوازش فرمائے تو ہم میں سے ہر ایک تیرے عرفان کی بلندیوں کا شہباز ہوجائیں اور اگر تو ہمیں چھوڑ دے گا تو ہم موم کی طرح پگھل جائیں گے اور سخت تکلیف اور نقصان میں پڑ جائیں گے۔ ہم جو کچھ ہیں تجھ سے ہیں اور تیری بارگاہ میں پناہ مانگنے والے ہیں۔ توہی صاحب عطا و بخشندہ و توانا ہے۔