Selections from the Writings of the Báb

Urdu · حضرت باب

BB00621 BB00621

Add range:
الٰہی الٰہی سر زمین پر بسنے والوں کو ایسی توفیق عنایت فرمائیے کہ وہ آپ کی بزم تجلی میں حاضر ہوسکیں اور اس جلوہ ظہور کو پہچان لیں جو آپ نے اپنی کتابوں میں ان کے لئے مقرر فرمایا ہے۔ اپنے بندوں کے درمیان مبلغین کو خلعت تقدیس سے مزین فرمائیے۔ اپنی قدرت سے ان کے کلام کو پرُ اثر بنا دیجئے۔ انہیں بے نیازی اور پرہیزگاری کا علمبردار مقرر کیجئے۔ یقیناًآپ ہی سارے جہان کے مالک ہیں اور آپ جو کچھ چاہیں اپنی قدرت سے کرسکتے ہیں۔ آپ کے سوا کوئی خدا نہیں آپ ہی فرماں روا خداوند حکمت ہیں۔